580 سال میں پہلی بار طویل ترین جزوی چاند گرہن

سال کے دوسرے اور آخری چاند گرہن کا نظارہ پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں کیا گیا۔

جزوی چاندر گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا گیا، یورپ کے بیشتر ممالک ،امریکا، چلی ،شمالی امریکا اور آسٹریلیا میں شہریوں نے چاند گرہن کا نظارہ کیا۔

12ہویں صدی کے بعد طویل ترین جزوی چاند گرہن سہ پہر 3 بجکر 47 منٹ پر ختم ہوا۔

پاکستانی وقت کے مطابق جزوی چاند گرہن کا آغاز صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوا اور چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر47 منٹ پر ہو ا۔ جزوی چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستانی وقت کے مطابق 5 بج کر 4 منٹ پر ہوا۔

خیال رہے کہ چاند گرہن اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب زمین اپنے مدار میں چکر کاٹتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی، اس دوران چاند سیاہ ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے گرہن لگنا کہتے ہیں۔

19 نومبر بروز جمعہ ہونے والے اس جزوی چاند گرہن کا کل دورانیہ تین گھنٹے 28 منٹ اور 24 سیکنڈز ہوگا اور عمومی طور پر یہ گزشتہ ایک ہزار سال میں سب سے طویل دورانیے کا چاند گرہن ہوگا البتہ جزوی چاند گرہن کی بات کی جائے تو گزشتہ 580 برس میں اس سے طویل جزوی چاند گرہن نہیں ہوا۔

اس طرح کا چاند گرہن مستقبل میں ممکنہ طور پر 648 برس بعد یعنی 8 فروری سن 2669 عیسوی میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے