سری لنکن منیجر کا قتل : مجرموں کا عمل غیر اسلامی اور غیر انسانی ہے : طاہر اشرفی

پاکستان علما کونسل کے سربراہ و وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن منیجر کے قتل کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں غیرملکی منیجرکاقتل افسوسناک اورقابل مذمت ہے اور پاکستان علما کونسل سری لنکن منیجرکے قتل کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجرمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

سیالکوٹ: توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے سری لنکن فیکٹری مینجر کو جلا کر قتل کر دیا

طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ توہین ناموس رسالت ﷺو توہین مذہب کا قانون موجود ہے، سری لنکن منیجرپر حملہ کرنے والوں نے اس قانون کی بھی توہین کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجرکو قتل کرنے والوں کا عمل غیراسلامی اور غیرانسانی ہے۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے