رینجرزاختیارات:وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی سمری مسترد کردی

وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات محدود کرنے کی سمری مسترد کردی جس سے صوبائی حکومت کو خط کے ذریعے باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے۔

ا وزارت داخلہ نے سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق قراراد کے بعد بھیجی گئی سمری پر اعتراض کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں رینجرز کو دیئے گئے اختیارات سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات محدورکرنے کا سندھ حکومت کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے اسے خلاف قانون قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کا مؤقف آئین کے آرٹیکل 143 کے تحت کیا جس سے سندھ حکومت کو خط کے ذریعے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کوجوابی خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ رینجرز کے اختیارات پر قدغن کسی صورت قبول نہیں جب کہ آئین کے آرٹیکل 143 کے مطابق وفاقی قانون کو صوبائی قانون پر ترجیح حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاق کی جانب سے بھیجے گئے خط میں سندھ حکومت کو رینجرز اختیارات کی غیر مشروط سمری بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے قرارداد منظورکی گئی تھی جس میں رینجرز کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ وارانہ قتل اور اغوا برائے تاوان کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا گیا تھا جب کہ کسی بھی اہم شخصیت کی گرفتاری اور سرکاری دفتر پر چھاپہ وزیراعلیٰ کی اجازت سے مشروط کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے