مولانا فضل الرحمان کے بھائی کیخلاف کارروائی کا حکم : الیکشن کمیشن

ڈیرہ اسماعیل خان: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا حکومت کو ڈیرہ اسماعیل خان کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

میڈیا کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے سرکاری افسر ضیا الرحمان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے لئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضیا الرحمان (مولانا فضل الرحمان کے بھائی) نے 3 فروری کو جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کی انتخابی مہم شرکت کی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل مئیر کے امیدوار کفیل نظامی کے حق میں خطاب بھی کیا جبکہ قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم انتخابات یا انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی جمال الدین کو بھی تحصیل میئر کے امیدوار کفیل نظامی کے حق میں پریس کانفرنس کرنے پر نوٹس جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں لکھا کہ رکن قومی اسمبلی جمال الدین نے پریس کانفرنس مفتی محمود مرکز ڈی آئی خان میں کی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن جمیت علما اسلام کے مئیر سیٹ کے امیدوار کفیل نظامی سے 5 فروری کے جلسے کے سلسلے میں وضاحت طلب کی اور سوال کیا کہ جلسے سے منع کرنے کے باوجود جے یو آئی نے جلسہ کیسے کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے