خان صاحب ہم بچے نہیں، اگر زندگی موت کی دھمکی دیں گے تو نتائج خود برداشت کریں گے: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری عوامی مارچ نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد ثابت کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز قوم کے سامنے آصف علی زرداری کو بندوق کی دھمکیاں دی گئیں، یہ برداشت نہیں ہو گا، اس ملک کی خاطر، جمہوریت کی بحالی کی خاطر، ہمارے خاندان اور پارٹی نے بے انتہا قربانیاں دیں، اب ہم برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زردار ی کا کہنا تھا کہ خان صاحب ہم بچے نہیں رہے، جو سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے اور پیچھے ہٹ جائیں گے، ان رگوں میں زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کا خون ہے جو میں آپ کے ساتھ کروں گا آپ کی نسلیں نہیں بھولیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو بندوق کی کل بات ہوئی ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی مگر استعمال کرنا جانتے ہیں، جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں، پر امن آدمی ہوں اور زندگی بھی پرامن رہوں گا، آپ ہمارے ساتھ سیاست کریں سیاست کرنا ہمارا اور آپ کا حق ہے، آپ ہمیں زندگی اور موت کی دھمکی دیں گے تو اس کے نتائج بھی خود برداشت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے خلاف ہم 30 سال سے کرپشن کرپشن کے الزامات سن رہے ہیں، آپ سے پہلے بھی اس طرح کے بہت سے اسکرپٹ آئے لیکن صدر زرداری ایک دن بھی نہیں جھکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی وزیراعظم کو چیلنج کرتا ہوں کہ ان الزامات کو عدالت میں ثابت کرو مگر آپ ثابت نہیں کر سکتے کیونکہ یہ سب جھوٹے کیسز سابق چیف جسٹس افتحار محمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں بنائے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے