آپ گورنر ہیں تو ہونگے !!۔۔چیف جسٹس رہ چکے ہیں !! یہ بھی اچھی بات ہے۔۔۔لیکن آپ کے انتظار میں جہاز نہیں رُکے گا۔ یہ موقف تھا ائیر انڈیا کے اُس پائلٹ کا جو تاخیر سے آنے والے کیرالہ کے گورنر کو چھوڑکر ہی طیارہ لے اڑا ۔
سیڑھی ہٹا ئے جانے کے بعدجب جہاز کو رن وے کی طرف لے جایا جارہا تھا تو ایسے میں شور مچا کر جہاز کو روکا گیا کہ گورنر صاحب آگئے۔
ایسے میں بھارت کی سرکاری ائیر لائن ، ائیرانڈیا کے پائلٹ نے نا انکے عہدے کا خیال کیا نا ہی انکی حیثیت کو خاطر میں لیا۔۔اور طیارہ واپس لے جا کر انھیں بٹھانے سے سے صاف انکار کر دیا۔
پی سداشیوم کیرالہ کے گورنر ہی نہیں بلکہ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں جنھیں کیرلا کے شہر کوچی سے ریاستی دارالحکومت ترواننتپورم جانا تھا لیکن وہ ائیرپورٹ فلائٹ سے صرف دس منٹ پہلے پہنچے ۔