وزیراعظم سے عامر لیاقت اور دیگر ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین، عالیہ حمزہ اور سائرہ بانو نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور معاون خصوصی عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ ارکان پارلیمان نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد عامر لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے دوستی کبھی ختم نہیں ہوئی، ووٹ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان پر امید ہیں تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

عامر لیاقت نے کہا کہ میں قائل ہوتا نہیں ہوں ، قائل کرتا ہوں اور وزیراعظم کو قائل کیا ہے، جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے