وزیر اعظم کا آج شام قوم سے خطاب، استعفیٰ نہیں دیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ممکن ہے وزیر اعظم شام کو قوم سے خطاب کریں جبکہ کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست شروع ہو گئی ہے اور وزیر اعظم آج سنیئر صحافیوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے تاہم انتظار کریں سب کچھ سامنے آجائے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں اور تحریک عدم اعتماد پر 3 اپریل کو ووٹنگ ہے۔ پہلے ہی کہا تھا کہ 72 گھنٹے کی سیاست ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کے دوران سینئر صحافیوں اور اتحادیوں کو دھمکی آمیز خط دکھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں،انہوں نے ٹوئٹ کی کہ استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے