بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی یوں تو کئی حوالوں سے مشہور ہیں تاہم ان کی چھپی مارنے کا انداز بڑا عوامی اور دوستانہ ہے ۔
ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ موڈ میں ہوں تو جھپی مار کر دوسرے کی ایک بار پیٹھ ٹھونک دیتے ہیں ۔
عالمی اخبارات میں عالمی رہ نماؤں کے ساتھ ان کی جھپیوں کو نمایاں انداز میں شائع کیا جاتا ہے ۔
وہ ہاتھ ملا کر دوسرے بندے کو ہاتھ سے جھپی مارنے کے لیے کھینچ لیتے ہیں ۔
ان کا جھپی اسٹائل سفارتی سطح پر ایک مقبول انداز اختیار کر تا جا رہا ہے ۔
کہا جاتا ہے کہ جس کی جھپی لی جاتی ہے ، اسے پھر کبھی تنہا نہیں چھوڑا جاتا ۔
مودی نے صبح کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے جھپی ماری اور سہہ پہر میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے ، اب دیکھتے ہیں کہ معاملات صرف جھپیوں تک ہی محدود رہتے ہیں یا تینوں ملکوں کی عوام کی خواہشات کے مطابق آگے بھی بڑھتے ہیں ۔