جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رات 12:20 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شہریوں کو نیند سے جگا دیا
زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ تقریبا ایک منٹ رہا تاہم کسی جگہ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
کشمیر میں ہٹیاں بالا ، نیلم ،راولاکوٹ اور باغ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
[pullquote]بھارت کے شہر دلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز پاکستان کے افغان تاجک سر حد تھا اور اس کی گہرائی 203 کلو میٹر تھی ۔[/pullquote]
گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
آزاد کشمیر ، خیبر پختون خواہ کے اضلاع پشاور ،مانسہرہ ، کوہستان ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، دیر ،بالا ، سوات ،
پنجاب میں حسن ابدال، راولپنڈی ، اسلام آباد،قصور ،چینوٹ ، جھنگ ، ساہی وال ،لاہور ، ملتان ، فیصل آباد سمیت کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
پشاور میں سات بچے اور تین خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ کئی علاقوں میں گھروں کی دیواریں گر گئیں ہیں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔
پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا بھی امکان ہے ۔
دیامر میں زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک بند ہو گئی ہے ۔
زلزلے کے بعد لوگ کلمے کا ورد کر تے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
گذشتہ ایک ماہ کے دوران یہ تیسرا زلزلہ ہے جس کی وجہ سے لوگ کافی خوف کا شکار ہیں ۔