وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ میں کمی اور کسانوں کی مالی امداد کا حکم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے مئی کے مہینے تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کاحکم دے دیا۔

میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے اورعوام کی مشکلات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مئی کے مہینے تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کاحکم دے دیا۔

وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں، تیل وگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتربنایا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف حکومت نے ملک میں اضافی بجلی کی وافرمقدار فراہم کی تھی، عمران حکومت نے ایک نیا یونٹ شامل نہیں کیا، بروقت ایندھن خریدا گیا نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی، سابقہ حکومت نے ہمارے دور کے سستی اور تیز ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کئے، مہنگی اور کم بجلی بنانے والے کارخانے استعمال کئے گئے۔

انہوں ںے کہا کہ اس ظلم کی قیمت قوم کو ہر ماہ 100 ارب روپے کی شکل میں ادا کرنا پڑرہی ہے، 6 ارب میں ایل این جی کا جو ایک جہاز مل رہا تھا، وہ قوم کو20 ارب میں پڑ رہا ہے، عمران حکومت کا یہ ظلم قوم کو اس سال 500 ارب سے زائد میں پڑے گا، توانائی کے شعبے کی تباہی کرکے پاکستان کی معیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کی گئی۔

[pullquote]کسانوں کی مالی امداد کا اعلان[/pullquote]

وزیراعظم شہباز شریف نے سیالکوٹ میں آگ لگنے گندم کی تیار فصل کی تباہی پر متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا اعلان کردیا۔ جس کے تحت کسانوں کو فوری چیک فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم 90 ہزار کلوگرام گندم کی فصل جل کر راکھ ہونے پر پنجاب حکومت کو کسانوں کی فوری مالی امداد کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ بیلہ پُل باجواں، بجوت سیکٹر میں 23 اپریل 2022 کو گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 77 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا تھا، 76 ایکڑ میں گندم کی فصل کٹائی کے لئے تیار حالت میں تھی۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق 15 کاشتکاروں کی تیار گندم جل گئی تھی، جس کی وجہ مشین کی فنی خرابی تھی جو آگ لگنے کا باعث بنی۔

تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ مشین کے قریب ہی ذخیرہ کردہ 80 لیٹر ڈیزل کے آگ پکڑنے سے حادثے کا دائرہ پھیل گیا تھا اور فاصلہ زیادہ ہونے کی بناء پر فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں وقت لگا تاہم فائربریگیڈ کی کوششوں سے آگ کو 135 ایکڑ میں پھیلنے سے روکا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے