سونامی کے گیارہ سال مکمل

کراچی……برصغیر ،تھائی لینڈ، انڈونیشیا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آئے تاریخ کے بدترین طوفان سونامی کو 11برس بیت گئے، اس موقع پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

گیارہ سال پہلے بحر ہند میں آنے والے سونامی نے دو لاکھ سے زائد افراد کی جان لی، اس قدرتی آفت کے 11سال مکمل ہونے پر متاثرہ ممالک میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

[pullquote]26دسمبر2004ء ایک ہولناک دن تھا جب بحر ہند میں 9اعشاریہ 1شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اٹھنے والی 57فٹ بلند ہلاکت خیز لہروں نے کئی ممالک کی ساحلی بستیوں کو ملیا میٹ کردیا۔اس قدرتی آفت میں 2لاکھ 28ہزار افراد جان سے گئے۔[/pullquote]

واضح رہے کہ بحرہند میں انڈونیشیاکے جزیرے سماٹرا کے مغرب میں 9عشاریہ 1شدت کے زلزلے سے اٹھنے والی 30میٹر بلند سونامی کی لہروں نے انڈونیشیا‘ سری لنکا‘ تھائی لینڈ‘ مالدیپ‘ بھارت اور مشرقی افریقہ سمیت 14ملکوں میں ہولناک تباہی مچائی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے