چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے چینی کی برآمد پر پابندی

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی.

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی ہے اور ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے۔

وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو اپنے احکامات پر مؤثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسر اور عملے کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے