عمر سرفراز چیمہ کو گورنرپنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔کابینہ ڈویژن نے عمرسرفراز چیمہ کوہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہےکہ نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔عمرسرفراز چیمہ کو بطورگورنر پنجاب دی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کے باہر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اگر عمرسرفراز چیمہ گورنرہاؤس آئے توانہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی۔ صدر مملکت نے سمری مسترد کردی تھی۔ عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمر چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے