اسلام آباد ہائیکورٹ : گستاخانہ ٹوئٹس کیخلاف حکومت کو اقدامات کرنےکی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نےہالینڈ کے اسلام مخالف سیاستدان ملعون گیئرٹ ولڈرز کی توہین آمیز ٹوئٹس کےخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت عالیہ نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات کرنےکی ہدایت کردی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہےکہ وزارت آئی ٹی مناسب ایکشن کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھ سکتی ہے، سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی تشہیر کے خلاف عدالتی احکامات پر حکومت عمل درآمد کرے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے مفاد عامہ کا معاملہ اٹھایا ہے،گیئرٹ ولڈرز لگا تار توہین آمیز ٹوئٹس کر رہا ہے، مسلمانوں کے جذبات کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرنا ضروری ہے، پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے