لگژری سامان کی درآمد پر پابندی سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لگژری سامان کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی، ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ٹوئٹ کیا کہ مالی طور پر آسودہ حال لوگوں کو اس قومی مہم میں ایک مثال بننا ہوگا تاکہ مالی مسائل کا شکار ہم وطنوں کو مہنگائی کی اس آگ سے بچایا جاسکے جو پی ٹی آئی حکومت جلا کر گئی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر تین ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کی ہے اور ان اشیا میں گاڑیاں، موبائل فونز، سگریٹ، جوسز، فروزن فوڈز، کراکری، ڈیکوریشن، میک اپ، ڈرائی فروٹس، فرنیچر، گوشت، شیمپو، اسلحہ، جوتے اور دیگر پرتعیش سامان شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے