سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرہ کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی اور لڑکی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے شوہر ظہیر احمد کے خلاف مقدمے میں پیش رفت کے بعد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

عدالت نے کہا کہ دعا کے بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ تمام شواہد کی روشنی میں اغواء کا مقدمہ نہیں بنتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے