عامرلیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا

معروف اینکر عامر لیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا۔

عامر لیاقت کی نمازجنازہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی گئی جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عامر لیاقت کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔

بعد ازاں عامر لیاقت کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کیا گیا۔

قبل ازیں پولیس نے عامر لیاقت کی میت بیٹے کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی تھی اور ان کی میت کو پوسٹ مارٹم کے بغیر ورثا کے حوالے کیا گیا۔

خیال رہے کہ مرحوم عامرلیاقت کے ورثا نے میت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے میت ورثا کے حوالے کرنے سے منع کردیا تھا۔

[pullquote]پولیس اور عامر لیاقت کے ورثا کے معاملات طے، پوسٹ مارٹم نہیں ہوگا[/pullquote]

معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی تدفین کے حوالے سے پولیس اور ان کے ورثا میں معاملات طے پاگئے۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایسٹ) کے مطابق کچھ دیر میں میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی میت ان کے بیٹے احمد کے حوالے کی جائےگی۔

پولیس نے چھیپا حکام کو عامر لیاقت کی میت بیٹے کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی ہے اور میت پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی میت کو غسل رمضان چھیپا دیں گے اور ان کی نمازجنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ہوگی۔

خیال رہے کہ مرحوم عامرلیاقت کے ورثا نے میت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے میت ورثا کے حوالے کرنے سے منع کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے