پنجاب:تاجر وں ںےرات 9 بجے بازار بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا،احتجاج کا اعلان

لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران اور قومی تاجر اتحاد نے پنجاب کے بازار 9 بجے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے بازار اور تجارتی مراکز رات 9 بجے جبکہ شادی ہالز 10 اور ریسٹورنٹس گیارہ بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ حکومت نے دعویٰ کیا کہ تاجروں کی مشاورت کے بعد توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے بازار، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس جلد بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پنجاب کے تاجروں نے بازار رات 9 بجے بند کرنے کے خلاف احتجاج کیا جبکہ تاجر تنظیموں نے حکومتی فیصلے کے خلاف ہڑتال کا عندیہ بھی دے دیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران اور قومی تاجر اتحاد نے فیصلے کو تاجروں کا معاشی قتل قرار دیا جبکہ کریانہ مرچنٹ نے ہڑتال کی تیاری کرلی اور قومی تاجر اتحاد کا احتجاج کا اعلان کردیا۔

قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن نے کہا کہ فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کریں گے، جلد بازار بند کرنے کے فیصلے سے مہنگا ئی کے مارے دکاندار دیوالیہ ہوجائینگے، پنجاب حکومت نے یہ غیر دانش مندانہ فیصلہ کیا ہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے کہا کہ فیصلے سے کاروبار شدید متاثر ہوں گے، عید الاضحی قریب ہے، دکانداروں نے عید کیلئے مال خرید لیا ہے، حکومت دوہفتے لوڈشیڈنگ برداشت کر لے کاروبار تباہ نہ کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے