ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے : وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

کراچی میں نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرے سے نمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں، ملکی دفاع مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے، پاکستان کو فضا اور سمندر میں دھمکانے والوں کو دندان شکن جواب دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم مفادات کے تحفظ کے لیے بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے، دوست ممالک سے مشترکہ منصوبے اس کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنیں گے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی، پر امن ماحول میں ہی ترقی کا حصول ممکن ہے۔ قائداعظم پاکستان کو دنیا کیلئے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے، غلطیوں سے سبق سیکھ کر محنت اورلگن سے اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

[pullquote]وزیرِ اعظم کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات[/pullquote]

وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل بیس پر ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی، جس میں متحدہ قومی مومنٹ کے وفد نے ن لیگ سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کردیا جبکہ سندھ میں گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، کنور نوید جمیل، وسیم اختر شریک تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کریں گے جبکہ آج شہید بے نظیر آباد، نواب شاہ کا بھی دورہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے