لاہور کی فوزیہ جس کے دس سال میں 126 آپریشنز ہو چکے ہیں .

دنیا کی تاریخ کا انوکھا کیس اب آپ کے سپرد کرنے لگا ہوں۔
ناقابل یقین ہے۔ اس ہنستی مسکراتی نوجوان لڑکی فوزیہ کے 126 آپریشن ہو چکے ہیں، اس کا ہسپتال کا ریکارڈ، فائلیں، ایکسرے، CT Scan , MRI, تقریبا 2 من کے قریب ہے۔

آج بھی ہر آپریشن کے بعد مسکراتی نکلتی ہےاب تک سینکڑوں مریضوں کا علاج کرا چکا ہوں لیکن پہلی بار ہمت جواب دے گئی ہے۔ کونکہ یہاں ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ہے کہتے ہیں علاج بیرون ملک ہو گا۔یہ 13 سال کی تھی جب مجھے پہلی بار شیخ زید ہسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر میں ملی تھی تب سے مدد کر رہا پوں اور آج 23 سال کی ہو گئی ہے۔

فوزیہ کا بچپن سے جوانی کا سفرہسپتال میں گزر گیا۔ اس کے خاندان کے تمام افراد سالوں سے بیمار ہیں روٹی نا ملے نا ملے ہر مہینے 3 کلو ادویات ضرور کھاتے ہیں۔ خبریں بھی دیں، مانگ مانگ کر علاج بھی کرایا، کئی ڈاکٹرز ریٹائر ہو گئے، لیکن فوزیہ آج بھی شیخ زائد ہسپتال لاہور کے برآمدے میں ملے گی۔

کمال خوبی یہ ہے وہ آپ کو ہر بار مسکراتی ملے گی۔ ڈاکٹرز کے بقول اب اینیستھیزیا دیا تو شائد کبھی ہوش میں نا آ سکے۔پہلی بار درخواست ہے اسے retweet کر دیں شائد کسی اللہ کے بندے کو رحم آ جائے۔باقی تفصیل فوزیہ سے خود پوچھ لیں . میں تو تھک گیا ہوں.
فوزیہ کا رابطہ نمبر
0302 4514442

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے