پاکستان تحریک انصاف کے حامی اور معروف اینکر پرسن عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے پولیس اور رینجرز نے گرفتار کرلیا گیا . گرفتاری کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ٹویٹر پر ان کے بارے میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا .
ایک ٹرینڈ میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے ٹویٹس کیں . دوسرا ٹرینڈ#قانون_سے_اوپر_کوئی_نہیں ، اس میں دوہزار س سات سو سے زائد افراد نے ٹویٹس کیں جبکہ تیسرا ٹرینڈ #WeStandWithImranRiaz میں بھی ہزاروں افراد ٹویٹس کر رہے ہیں .
[pullquote]عمراان ریاض خان کی گرفتاری کی ویڈیو [/pullquote]
عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا گیا pic.twitter.com/Ab4RIdxkn8
— Sabookh Syed | سبوخ سید (@SaboohSyed) July 5, 2022
عمران ریاض خان کے ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد بتیس لاکھ ہے جبکہ یوٹیوب پر ان کے فالوورز کی تعداد اکتیس لاکھ تیس ہزار ہے .
عمران ریاض خان کی گرفتاری کے بعد ان کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جس میں انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں پانچ گھنٹے کے بعد رہا نہ کیا گیا تو ان کے چینل پر ایک ایسی ویڈیو اپ لوڈ ہو گی جو انتہائی خوفناک ہو گی .
[pullquote]عمران ریاض خان کی تھانے میں دوران حراست ویڈیو [/pullquote]
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فواد حسین نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ عمران ریاض خان کی پیٹیشن عدالت نے ایڈمٹ کر کے IG Islamabad کو صبح 10 بجے عدالت طلب کر لیا ہے
