پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے مزار کے پاس گر کر تباہ ہو گیا ، کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز اورڈی جی کوسٹ گارڈ سمیت چھ اہلکار شہید

جیو نیوز کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے مزار کے پاس گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز اورڈی جی کوسٹ گارڈ بھی سوار تھے ۔

حادثے میں جنرل سرفراز کے اے ڈی سی سمیت کل چھ افراد شہید ہو گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور بھی سوار تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے . ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔

ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے