تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو بنی گالہ سے ” گرفتار” کر لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے خلاف مقدمے میں اداروں اور ان کےسربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شہباز گل کو حراست میں لیا گیاتھا تاہم ایک روز بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔
شہباز گل کو کیسے گرفتار کیا گیا ، ڈرائیور کا بیان
شہباز گل کی گرفتاری کے دوران کیا ہوا؟ ڈرائیور کی زبانی pic.twitter.com/zgkIq7cpmq
— Abdul Qadir (@AbdulqadirARY) August 9, 2022
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری صاحب نے ٹویٹ کیا ہے کہ "شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے اے آروائی پر گذشتہ روز ایسی گفتگو کی تھی جس کی وجہ سے پاک فوج کے اندرونی حلقوں میں ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور یہ فوج کے اندر تقسیم پیدا کرنے کی حرکت تھی .
https://twitter.com/KHR_T7/status/1556719120384724993?s=20&t=l75mQajvwEjXYmCasOf4uQ