بلوچستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی سابق ایم پی اے کے بھائی چل بسے

بلوچستان کے شہر مستونگ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

گزشتہ روز مستونگ کی کرسچن کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے[pullquote] سابق ایم پی اے ہینڈری بلوچ کے بڑے بھائی ولسن مسیح اور 3 بچے زخمی ہو گئے تھے۔[/pullquote]

ولسن مسیح کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

ولسن کوئٹہ میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج چل بسے، ان کی میت آبائی علاقے مستونگ منتقل کی جا رہی ہے۔

مقتول نیشنل پارٹی کے سابق ممبر بلوچستان اسمبلی ہینڈری بلوچ کے بڑے بھائی تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے