ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ پُل اَپس کرنے کا نیا ریکارڈ

ڈچ یوٹیوبر نے ایک منٹ میں ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ پل اپس کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہوونین ایئر فیلڈ بیلجیئم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں سٹان بروننک نامی ڈچ یوٹیوبر کو ہیلی کاپٹر سے لٹکے پُل اَپس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، سٹان بروننک نے ایک منٹ میں ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ 25 پُل اَپس کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، اس سے پہلے ہیلی کاپٹر سے 23 پُل اَپس کرنے کا ریکارڈ آرمینیا کے رومن سحرادیان کے پاس تھا، جوکہ اکتوبر 2021 میں بنایا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے