وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا کو بڑا پیکج دینے کا فیصلہ

اس حوالے سے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایچ ای سی اور مختلف جامعات کے وائس چانسلرز سمیت وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں پیکج کی تیاری پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کی فیسوں کی معافی جبکہ انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ طلبا کے لیے وظائف کا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی صدرکا شہباز شریف کو فون، سیلاب زدگان کی امدادکیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

شہباز شریف یا پاکستانی حکام کی اسرائیلی حکام سے ملاقات ہوئی؟ شیریں مزاری نے سوال اٹھادیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی

متاثرہ علاقوں کےطلبا کا تعلیمی مستقبل بچانے کے لیے وزیراعظم نے پیکج کی تیاری کی ہدایات دی ہیں اور اس فیصلے پر عمل درآمد کےطریقہ کار کے لیے وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مل کرکام شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب تعلیمی اداروں میں سیلاب متاثرین کےلیے عطیات جمع کرنےکی مہم شروع کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس مہم کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیمے، میڈیکل کیمپس اور عارضی اسکول بھی قائم کیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے