ممنوعہ فنڈنگ کیس: جواب جمع کرانےکیلئے پی ٹی آئی کو مزید 2 ہفتےکی مہلت مل گئی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرانےکے لیے مزید 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس: نوٹس کا جواب دینے کیلئے پی ٹی آئی نے 2 ہفتوں کی مہلت مانگ لی

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی پر غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی، عمران خان کا بیان حلفی جھوٹا ہے: الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر ہم نے 4 ہفتے کی مہلت مانگی تھی، پی ٹی آئی غیرملکی چیپٹرز سے معلومات مانگی ہے اسے موصول ہونے میں وقت لگےگا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ دو ہفتے تو گزر گئے ہیں، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے ہی اس کیس کی سماعت 8 سال چلی تھے۔

وکیل پی ٹی آئی شاہ خاور کا کہنا تھا کہ معلومات بہت اہم ہیں، جو پاکستانی ڈونرز ہیں ان کے نائیکاپ اور دیگر دستاویزات منگوائی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید 2 ہفتےکی مہلت دے دی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اپنے جواب پہلے جمع کرا دیں تاکہ اگلی سماعت پر دلائل شروع ہوسکیں۔

کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے