ہم عوام سے ظلم کر رہے، ایسے میچز سے ہارٹ اٹیک کے زیادہ چانس ہوتے ہیں: شاداب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایشیا کپ میں پاکستان کے سنسنی خیز مقابلوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔

افغانستان کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد شاداب خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کے تمام میچز سنسی خیز ہورہے ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں کیوں کہ ایسے میچز دیکھنے سے ہارٹ اٹیک کے چانسز کافی زیادہ ہوجاتے ہیں۔

[pullquote] ایسے تو میچز مجھ سے بھی نہیں دیکھتے جاتے اگرچہ کھیل لیتاہوں[/pullquote]

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم میچز کو اتنا کلوز لے کر جاتے ہیں ایسے تو میچز مجھ سے بھی نہیں دیکھتے جاتے اگرچہ کھیل لیتاہوں۔

دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھکوں پر بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ پر اعتماد تھا، جاوید بھائی اور شاہد بھائی کی طرح نسیم شاہ کے چھکے ہمیشہ یاد رہیں گے، ہمارے بولرز بیٹنگ کافی لمبی کررہے ہیں ،مینجمنٹ بھی بولرز کو ایسے وقت کے پیش نظر لمبی بیٹنگ پریکٹس کراتی ہے۔

آصف اور افغان بولر کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے پر شاداب کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جیتنا چاہتا ہے، اچھا کھیلنا چاہتا ہے، جب ایسا نہیں ہوتا تو ہیٹ آف دی مومنٹ ہوجاتا ہے، بولر اور بیٹر کے درمیان ہیٹ آف دی مومنٹ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں لیکن یہ سب فیلڈ میں ختم ہوجانا چاہیے۔

[pullquote] میں نے انڈیا کا نہیں سوچا تھا کہ وہ باہر ہو جائیں گے میں اپنی ٹیم کا سوچ رہا تھا[/pullquote]

بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر پاکستانی کھلاڑی نے کہا کہ میں نے انڈیا کا نہیں سوچا تھا کہ وہ باہر ہو جائیں گے میں اپنی ٹیم کا سوچ رہا تھا ، بھارت ایک اچھی ٹیم ہے ہو سکتا ہے کہ پریشر کی صورتحال میں ایسا ہوا ہو۔

شاداب کا کہنا تھا کہ ہمیں تھا کہ اگر 6 بال پورے کھیل لیے تو جیت جائیں گے بولرز کو نیٹ پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہے ہمیں ان پر یقین تھا ، لیکن یہ ٹارگٹ آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے میں اپنی غلطی قرار دوں گا جو پریشر کی صورتحال میں لے آکر آیا مجھے فنش کرنا چاہیے تھا میری غلطی تھی جو میں آؤٹ ہوا اگر آؤٹ نہ ہوتا تو میچ لمبا نہ جاتا۔

[pullquote] ہم چیمپیئن ٹیم نہیں ہیں ہمیں چیمپیئن ٹیم بننا ہے[/pullquote]

شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیمپیئن ٹیم نہیں ہیں ہمیں چیمپیئن ٹیم بننا ہے اور ایسی غلطیاں نہیں کرنا ہوں گی ،اگر ہمیں اچھا کھیلنا ہے تو پریشر کی صورتحال نکلنا آنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے