دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی” کے پی کے” نے دی

چار سدہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے ملک میں جلد از جلد عام انتخابات کے لیے اتحادی حکومت پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کسی سپرپاور کی غلامی اور نہ ہی کسی کے خوف سے جنگ میں شرکت نہیں کرنی ہے۔

چارسدہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی کے پی کے نے دی، مولانا فضل الرحمان کو پیسہ دو اور کوئی بھی فتویٰ حاصلل کرلے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کہا میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبور ہوں، کیا کسی ملک کا لیڈر ایسا ہوتا ہے، ان لوگوں نے قوم کو دنیا کے سامنے شرمندہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے جو حکومت آئی اس کے 2 مقاصد تھے، امریکا چاہتا تھا ایسے حکمران آئیں جو دنیا میں بھکاریوں کی طرح گھومیں، ہم اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو کسی ملک کیلیے قربان نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت چھوڑ کر گئے خسارہ زیادہ آمدنی کم تھی، جس انسان کو خوف ہوتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، وقت آئے گا ، میرا پاکستانی دنیا میں فخر سے گھومے گا، اس حکومت نے کہا مشکلات اس لیے ہیں پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ جو بھی قیادت آئے اس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو، ایک کال دوں گا آپ نے حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، حقیقی آزادی حاصل کرکے ہم عظیم قوم بنیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے