عمران خان پر دہشتگردی کیس درست قرار، جے آئی ٹی کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع

عمران خان پر دہشتگردی کیس درست قرار، جے آئی ٹی کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع
دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہے، اس کیس میں چالان رپورٹ تیار ہوگئی، اسپیشل پراسیکوٹر
دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہے، اس کیس میں چالان رپورٹ تیار ہوگئی، اسپیشل پراسیکوٹر
اسلام آباد: جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درست قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج دھمکی کیس میں عمران خان کی دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے جے آئی ٹی سے جواب طلب کیا کہ دہشت گردی کا مقدمہ بنتا ہے یا نہیں۔ جے آئی ٹی نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درست قرار دے دیا۔ سپیشل پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو آگاہ کردیا کہ دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہے، اس کیس میں چالان رپورٹ تیار ہو گئی ہے۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ دہشتگردی کی دفعات کیلئے کچھ بنیادی عناصر ضروری ہوتے ہیں، عمران خان پر درج مقدمے میں وہ تمام عناصر موجود نہیں، دہشتگردی کا مقدمہ خوف اور دہشت کی فضا پیدا کرنے پر ہی بن سکتا ہے، محض ایسی فضا پیدا ہونے کے امکان پر مقدمہ نہیں بن سکتا، درخواست اگر آتی تو ان کی طرف سے آتی جن کے لیے کہا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے