ناسا کے مریخی خلائی جہاز نے اپنی پہلی سیلفی زمین پر بھیج دی

مریخ کی سطح پر اترنے اور چلنے والے مشہور خلائی جہاز ’’کیوروسٹی‘‘ نے اپنی پہلی تفصیلی سیلفی زمین پر بھیج دی جو ناسا مراکز کو بھی موصول ہوچکی ہے۔

[pullquote]کیوروسٹی مریخ کی سطح پر اترنے والے کامیاب ترین خلائی جہازوں میں سے ایک ہے جسے نومبر 2011 میں خلا میں بھیجا گیا تھا اور یہ 6 اگست 2012 کو مریخ پر اترا تھا اور اب تک یہ مریخ پر 1200 سے زائد (زمینی) دن گزار چکا ہے۔ اس خلائی جہاز میں جدید ترین لیبارٹری بھی موجود ہے جو مریخ پر زندگی کی تلاش اور اس کی کیمیائی ساخت پرتحقیق کے لیے بنائی گئی ہے۔ اپنے طویل مشن میں کیوروسٹی نے نہایت اہم دریافتیں بھی کی ہیں۔
[/pullquote]

اس سے قبل اپنے جدید ترین کیمرے سے کیوروسٹی نے سیارہ مریخ کی سطح اور پتھروں کی ہزاروں تصاویر لی تھیں جسے دیکھ کر مریخ کے بارے میں قیمتی معلومات ملیں لیکن اب اس کی ایک خوبصورت تصویر ناسا مراکز پر موصول ہوئی ہے جس میں خود کیوروسٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ کیوروسٹی نے مریخ پر گھوم کر اپنی 138 سیلفی لی تھیں جنہیں جوڑ کر ایک پورا منظر نامہ بنایا گیا ہے جو اس پر نصب ایم اے ایچ ایل آئی کیمرے سے لیا گیا ہے جب کہ ایک تصویر میں کیوروسوٹی گاڑی کے تمام تفصیلات بھی دیکھی جاسکتی ہے اور اس پر جمع ہونے والی گردوغبار بھی نمایاں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے