کوئٹہ: بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ، بارودی مواد اور آئی ای ڈی (IED) تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔