صحت مند زندگی کے لیے اچھی غذا کے ساتھ ساتھ توانائی سے بھرپور مشروبات کا استعمال بھی ضروری ہے جن کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
صحت مند زندگی ہر انسان کے لیے ضروری ہے اور اچھی صحت کے لیے اچھی غذا کا انتخاب بھی لازم ہے لیکن عام طور پر لوگ صحت مند زندگی کے لیے غذا کے انتخاب میں احتیاط تو ضرور برتتے ہیں تاہم مشروبات کے انتخاب میں بلکل لاپرواہی کا ثبوت دیتے ہیں۔
پانی:
ماہرین کا کہنا ہےکہ جو افراد اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں جب کہ اس کے علاوہ اگر پانی میں لیمو ملاکر پیا جائے تو یہ نہ صرف صحت کے لہے اچھا ہے بلکہ ورزش سے قبل اس کا استعمال چربیی کو جلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
سبزیوں کا سوپ:
سبزیوں کا سوپ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے کھانا کھانے سے پہلے سبزیوں کا سوپ پی لیا جائے تو اس سے وزن بڑھنے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔
گرین ٹی:
گرین ٹی بہت سے لوگوں کی پسندیدہ ترین مشروب میں شامل ہوتی ہے جب کہ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق دن میں 2 مرتبہ گرین ٹی کا استعمال وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
بلیک کافی:
بلیک کافی نہ صرف چربی کو کم کرتی ہے بلکہ جسم میں انرجی لیول کو بھی بڑھاتی ہے کیونکہ میں اس میں شامل کیفین کلوری کو جلانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔
چکنائی سے پاک دودھ (skimmed milk) :
اسکمڈ ملک کا لفظ عام طور پر ایسے دودھ کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں چکنائی بلکل نہیں ہوتی لیکن یہ کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا اس کا استعمال آپ کو بھرپورغذائیت فراہم کرتا ہے اور جسم میں کیلوریز کی مقدار کو بڑھنے سے روکتا ہے۔