شاہنواز امیر کا 2 روزہ ریمانڈ منظور، والد اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز اور ان کی مقتولہ بہو سارہ کے درمیان لڑائی کی وجوہات سامنے آگئیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا، ملزم اپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ مقتولہ سارہ نے اپنے لیے ایک گاڑی خریدی تھی، ملزم نے دھوکے سےگاڑی اپنے نام کرائی جس پر سارہ سے تکرار ہوئی،سارہ نے اپنے دیےگئے پیسوں کا تقاضہ کیا اورگاڑی بھی فوری طور پر اپنے نام کرانےکا کہا۔

یہ بھی پڑھیں:
صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی بیوی کو قتل کردیا

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آکر اہلیہ سارہ کو قتل کردیا، سارہ نے اپنی شادی سے متعلق کینیڈا میں مقیم والدین کو کچھ نہیں بتایا تھا، مقتولہ سارہ کے پاس کینیڈا کی شہریت تھی۔

علاوہ ازیں تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ مقتولہ سارہ کے چچا کرنل (ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے بھتیجی سارہ کو قتل کرایا۔

دوسری جانب پولیس نے ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں جب کہ بیٹے شاہنواز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے