سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات آنجہانی ملکہ برطانیہ سے بھی مہنگی

جاپان کے سب سے لمبے عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے شنزو ایبے کی آخری رسومات پر 1.66 بلین ین خرچ ہوں گے جو آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم الزبتھ کی آخری رسومات کے اخراجات سے کہیں زیادہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قتل ہونے والے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات سرکاری سطح پر اگلے ہفتے ادا کی جائیں گی لیکن اس سے قبل ہی ان کی آخری رسومات کو عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریاست کی جانب سے آخری رسومات پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شنزو ایبے کی آخری رسومات پر آنے والا خرچہ عوام کے پیسوں کا ہے جس کے لیے عوام کی جانب سے مظاہرے بھی کیے گئے اور بہت سے لوگوں نے اس تقریب کی مخالفت بھی کی ہے۔

میڈیا کے مطابق برطانوی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر 1.3 بلین ین کا خرچہ آیا تھا لیکن جاپان کے سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات کا خرچہ اس رقم سے کہیں زیادہ یعنی 1.66 بلین ین ہے۔

اس کے ساتھ ہی جاپانی عوام نے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس گیم پر حکومت کی جانب سے کیے گئے خرچ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 13 بلین ڈالر تقریب پر خرچ کیے گئے جو تقریب کے بجٹ سے دوگنا زیادہ تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے