ٹی ٹوئنٹی : انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ کے 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرزمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142رنز بناسکے، شان مسعود 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا۔

[pullquote]انگلینڈ کی اننگز[/pullquote]

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا رہا، دونوں اوپنرز نے 39 رنز کی شراکت داری بنائی لیکن پھر ایلکس ہیلز 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلش ٹیم کو دوسرا نقصان فل سالٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ بین ڈکٹ 30 رنز پر پویلین لوٹے۔

101 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور ہیری بروک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 209 رنز تک پہنچایا۔ملان 47 گیندوں پر 78 اور ہیری بروک 29 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

[pullquote]پاکستان کی اننگز[/pullquote]

انگلینڈ کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز کافی برا رہا، اوپنرز بابر اعظم 4 اور رضوان صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو تیسرانقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 16 گیندوں پر 19 رنز بناکر پویلین لوٹے،اس کے علاوہ خوشدل شاہ 25 گیندوں پر 27 اور آصف علی 9 گیندوں پر 7 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

شان مسعود نے 56 رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے، اس کے علاوہ محمد نواز 9 اور وسیم جونیئر 5 رنز بناکر چلتے بنے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں پر 142 رنز بنائے، یوں انگلش ٹیم نے 67 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ولی نے 2 وکٹیں حاصل کیں،اس کے علاوہ ٹوپلے، عادل رشید اور سام کُررن نے ایک ایک وکٹ لی۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا جبکہ ہیری بروک پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ لے اُڑے۔

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے جبکہ لاہور میں تین میچز کھیلے گئے۔

[pullquote]کبھی ہم جیت جاتے ہیں کبھی ہار جاتے ہیں، یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے ،بابر اعظم[/pullquote]

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز ہمارے لیے بڑی اہم تھی۔

بابر اعظم نے کہا کہ مڈل آرڈر پر کام کر رہے ہیں ، پریشر ہم پر بھی ہوتا ہے،کوچز کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیریز اچھی ہوئی کافی کلوز میچز ہوئے ،کبھی ہم جیت جاتے ہیں کبھی ہار جاتے ہیں، یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔مجھ سے کیچز چھوٹے جو نہیں چھوٹنے چاہیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے