خیبرپختونخواہ : بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوگیا

پشاور: خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش کا آغاز ہوگیا جو آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔

خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقے بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، کالام میں شدید برفباری ہوئی، جس کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

برفباری کے باعث پہاڑوں اور کھلے مقامات نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ مقامی افراد نے بھی سردی سے محفوظ رہنے کے لیے انتظامات شروع کردیے ہیں۔ علاوہ ازیں پشاور، صوابی، مٹہ، مدین، بحرین، سخرہ میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث نیشنی علاقے زیر آب آئے اور کھڑی فصلوں سمیت باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ میدانی علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔

بارش کے باعث ندی نالوں اور میں طغیانی ہوئی جس کے سبب تیمر گرہ میں ایک گاڑی ریلے میں بہہ گئی تاہم اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ نیا سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے