بغیر اجازت صارفین کی معلومات کا استعمال، گوگل کے خلاف مقدمہ درج

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس نے گوگل کے خلاف بغیر اجازت بائیو میٹرک ڈیٹا استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی 2015 سے مالی مفاد کے لیے ٹیکساس کے لاکھوں عوام کا ڈیٹا استعمال کررہی تھی۔

ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کی جانب سے دائر کیے جانے والے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل نے چہرے اور آواز کی شناخت کے ڈیٹا کو اپنی سب سے زیادہ آمدنی والی اشیاء، جیسے کہ گوگل فوٹو ایپ، نیسٹ ہب میکس اور گوگل اسسٹنٹ، کی ٹریننگ کے لیے استعمال کیا۔

ٹیکساس کی جانب سے گوگل پر مقدمہ دائر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس ریاست میں بائیو میٹرک کے حوالے سے ایک قانون ہے جس کے تحت بغیر اجازت بائیو میٹرک ڈیٹا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ اگر اس قانون کو توڑا جاتا ہے تو فی خلاف ورزی 25 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل ٹیکساس نے الزام عائد کیا ہے کہ گوگل کی جانب سے صارفین سے ان کی اجازت نہیں لی گئی ہے۔

گوگل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل گوگل کی اشیاء کو کردار کشی کر رہے ہیں اور کمپنی عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنے والی ہے۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ گوگل کی جانب سے اکٹھا کی گئی ٹیکساس کی عوام کی بلا امتیاز ذاتی معلومات کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کے لیے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی سے لڑائی جاری رکھیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے