پاک چین کوریڈور کو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنایا جارہا ہے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے اپنی زیرصدارت منصورہ میں منعقدہ جماعت کی مرکزی شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ حکمران قومی یکجہتی کو داﺅ پر لگا رہے ہیں ۔

سینٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت کو علاقے کا تھانیدار اور بڑا بھائی تسلیم کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔

[pullquote]انہوں نے کہا کہ پاک چین کوریڈور پر چھوٹے صوبوں کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا اور پاک چین کوریڈور کو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنایا جارہا ہے ۔[/pullquote]

سینٹر سراج الحق نے کہا کہ وفاق اور سندھ میں رسہ کشی سے کراچی آپریشن کے ثمرات کو ضائع کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے امن و استحکام کیلئے مضبوط پاک افغان تعلقات ضروری ہیں۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں چاروں صوبائی امراءاور شوریٰ کے منتخب اراکین سمیت خواتین ارکان شوریٰ بھی شریک ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے