چئیرمین سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی نااہلی ریفرنس مسترد کردیا

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر بطور قومی اسمبلی رکن اور وزیراعظم الزامات تھے۔ان کے 2021 میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد نا اہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا۔

رولنگ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے یوسف رضا گیلانی پر وزارت اعظمیٰ کے دوران توشہ خانے سے قیمتی گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پر نا اہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے