وزیر آباد میں اولڈ کچہری چوک پر لانگ مارچ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
نامعلوم شخص کنٹینر کے نیچے تھا جس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی ۔ فائرنگ سے 8 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی شناخت معظم گوندل کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بھروکی چیمہ سے تھا۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
عمران خان کا مارچ ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ گلی سے پولیس کی ایلیٹ فورس کی وردی میں ملبوس ایک شخص نکلا اور کنٹینر کے قریب آکر فائرنگ کردی۔ موقع پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔
عمران خان فائرنگ۔۔۔
فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا pic.twitter.com/QzVc7Y2p5x— Ehtesham Ali Abbasi (@ehtashamabbasi) November 3, 2022
سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ کنٹینر سے بھی اعلان کیا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا بلٹ پروف گاڑی میں نامعلوم مقام پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا ہے۔
فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ سینیٹر فیصل جاوید،عمرڈار،احمد چھٹہ کوبھی گولیاں لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلاموقع نہیں جب لیڈرکوماردیاجاتاہے۔
حملہ کرنے والوں میں سے ایک کی وڈیو کیمرے میں ریکارڈ۔#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ #PAKvSA #ImranKhan #imrankhanourredline pic.twitter.com/OuqSXMIKxm
— Sultan Tahir (IK❤️) (@Rex__tsui) November 3, 2022
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نے عمران خان کا نشانہ لیا تھا، ہم سب نے ان کے سامنے کھڑے ہو کر ان کی جان بچائی۔
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
Injured in the assassination attempt on Imran Khan, Senator @FaisalJavedKhan speaks exclusively. #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن_ہے pic.twitter.com/Fs0vN0P8TP
— ᗩᒪI PTI ksa 🖤 (@ali_raza0077) November 3, 2022
[pullquote]وزیراعظم کی عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت[/pullquote]
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔