اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہوں گے : الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کے لیے تبدیل شدہ تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 31 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے جون میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست دی تھی۔

درخواست میں عدالت سے اسلام آباد میں یونین کونسلزکو بڑھانے اور نئی حلقہ بندیوں کے مطابق انتخابات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے