سعودی عرب اور کینیڈا کی عمران خان پر قاتلانہ حملےکی شدید مذمت

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملےکی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب پاکستان کے امن اور استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان اورپاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انتہاپسندی، ہرقسم کے تشدد اور دہشتگردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

[pullquote]کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور جمائما کی عمران خان پر حملے کی مذمت[/pullquote]

لندن / ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے