عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کی تقریر اور نیوز کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

پیمرا نے عمران خان کے حالیہ سخت بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریر اور نیوز کانفرنس دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عمران خان کی ریکارڈ تقریر اور نیوز کانفرنس بھی نشر نہیں کی جاسکتی، تمام ٹی وی چینلز اس پابندی پر عمل کریں اور احکامات کو مانیں۔ پیمرا نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران قومی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، عمران خان کی تقاریر ٹاک شوز میں بغیر ایڈیٹوریل نگرانی کے نشر کی گئیں، متنازع اور الزام تراشی پر مبنی تقاریر سے عوام میں اداروں کے خلاف نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے۔

پیمرا کے مطابق عمران خان کے بیانات اور تقریر پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے