صدر مملکت نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید بھی بطور سپریم کورٹ جبکہ جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی دی گئی۔ صدر عارف علوی نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے