ڈالر اور سونا پھر سے آسمان پر

[pullquote]پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا[/pullquote]

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.91 روپے رہا۔

انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 221.69 روپے پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 227 روپے 75 پیسے پر برقرار ہے۔

[pullquote]سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ[/pullquote]

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت ایک ہزار روپے بڑھی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 57 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 851 روپے اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار 602 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ اٹھارہ ڈالر اضافے سے 1775 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے