خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔
مقامی ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لی پورے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
واقعہ آج صبح پولیس چوکی عباسہ خٹک میں پیش آیا۔
موبائل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ویکلی میلے کی سیکیورٹی کے لیے جا رہی تھی، اس دوران موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی-
حملہ اس قدر اچانک کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو پوزیشن لینےکا موقع نہ ملا اور اے ایس آئی، موبائل ڈرائیور سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی علم دین ، احمد، دل جان، عبداللّٰہ اور کانسٹیبل پرویز محمود شامل ہیں۔
ڈی پی او لکی مروت نے بتایا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس کی مزید نفری بھی تعینات گئی ہے۔