فٹبال قطر کو بدلے یا نہ بدلے لیکن قطر نے فٹبال کو ہمیشہ کیلئے بدل دیا

دنیا کے سیکڑوں بہترین فٹ بال کھلاڑی اور دس لاکھ سے زیادہ شائقین خلیج فارس میں چھوٹے سےجزیرہ نما میں جمع ہیں، وہ ٹورنامنٹ جس نے کھیل کو بدل دیا۔وہ بولی جس نے فیفا کو توڑ دیا ۔

قطر نے الزامات کی تمام رکاوٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور سب سے مہنگا اور بہترین فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد کردیا ۔فیفا کے نائب صدرنے ایک سال پہلے کہا تھا قطر جس میں فٹ بال کی کوئی بامعنی روایت نہیں، اسٹیڈیم جیسے بنیادی ڈھانچے کا فقدان ہے، کو دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ منعقد کرنے کی اجازت دینا فیفا کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔

قطر نے2010 میں امریکہ اور جاپان کو شکست دے کر اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا حق حاصل کیا تھا،دنیا کا سب سے مشہور کھیل تب سے اس فیصلے کے نتائج کا حساب لگا رہا ہے۔

اس فیصلے نے دنیا کوجھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی کی ساکھ کو نقصان پہنچایااور اس کھیل کے تانے بانے کو تبدیل کر دیا ۔یہ ایسا ورلڈ کپ جس نے سب کچھ بدل دیا۔

امریکی تفتیش کاروں اور فیفا نے خود کہا کہ فیفا بورڈ کے متعدد ارکان نےایونٹ قطر کو منتقل کرنے کے لیے رشوت لی تھی۔ فیفا میں ایک وسیع بدعنوانی کی تحقیقات کے نتیجے میں درجنوں گرفتاریاں ہوئیں۔

اس کے بعد کرپشن اور رشوت ستانی کے مزید الزامات لگے۔ چند سالوں کے اندر کمیٹی کے 22 ارکان میں سے تقریباً ہر ایک پر جنہوں نے ووٹ میں حصہ لیا تھا اس پر بدعنوانی کا الزام لگایا گیا۔

درجنوں دیگر ایگزیکٹوز کو گرفتار کیا گیا۔ زیادہ تر کو فیفا سے باہر کر دیا گیا، اور کئی کو مکمل طور پر فٹ بال سے روک دیا گیا۔ فٹ بال کی دنیا میں سب سے بڑا معرکہ سمجھا جانے والا فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پہلی بار کسی مسلم ملک کے حصے میں آئی۔

تلاوت قرآن کے ساتھ قطر فیفا ورلڈ کپ کا افتتاح ہوا۔ امریکی فلم اسٹار مورگن فری مین نے معزور نوجوان قطری حافظ غانم المفتاح کے ہمراہ تقریر کی۔ مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے کا منفرد منظر پیش کیا گیا۔

ورلڈ کپ کے انعقاد کی بولی جیتنے کے بعد، قطر نے تیزی سے کھیل میں خود کو ایک حقیقی طاقت کے طور پر قائم کرنے کی کوشش کی۔

قطر نے برسوں سے ورلڈ کپ جیتنے کی اپنی کوششوں پر کی جانے والی تنقیدوں کو حسد یا بدتر مغربی نسل پرستی کے طور پر مسترد کر دیا ۔جیسے جیسے ٹورنامنٹ قریب آیا، فیفا کے اسے قطر لے جانے کے فیصلے پر تنقید میں مزید اضافہ ہوا۔

موجودہ کھلاڑیوں، سابق کھلاڑیوں، کوچز، کھیلوں کے سامان بنانے والوں اور بالخصوص شائقین کی ایک وسیع ہوتی ہوئی فہرست ان کی مخالفت میں آواز اٹھائی۔

انگلینڈ اور ویلز کے کپتانوں نے ہم جنس پرستوں کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی آرم بینڈ پہننے پر اتفاق کیا ہے۔

بلیٹرنے حال ہی میں اعتراف کیا کہ قطر کا انتخاب ایک غلطی تھی۔یورپی ملکوں نے قطر میں مزدوروں کے حقوق اور ان کو ملنے والے معاوضوں کے بارے میں ایک مہم ایسے وقت میں شروع کی جب ورلڈ کپ محض چند ہفتے کے فاصلے پر رہ گیا تھا۔

یورپ کی تنقید کا ایک بڑا احصہ اسٹیڈیم کے اندر شراب کی فروخت پر پابندی کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔

فروری 2021 میں برطانوی اخبار گارڈین نے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کے بعد سے قطر میں انڈیا، پاکستان، نیپال بنگلہ دیش اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ساڑھے چھ ہزار مزدور مر چکے ہیں۔جس کی قطر نے تردید کی۔

ملک میں اسلامی قوانین کے اطلاق کی وجہ سے بھی خدشات موجود رہے جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ہم جنس پرست شائقین کے ساتھ قطر میں کیسا برتاؤ کیا جائے گا۔

قطر کا ردعمل، بدلے میں، مسلسل مزید برہم ہوتا رہا،دو ہفتے قبل قطر کے وزیر خارجہ نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے موزوں ہونے پر سوالات کوانتہائی نسل پرستانہ قرار دیا تھا۔

فیفا ہمیشہ سے فٹ بال کو نظریاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خیال کا اتنا مخالف نہیں رہا ۔

تمام تر تحقیقات، وارنٹ اور گرفتاریوں کے بعد بھی، فیفا نے بطور ادارہ ہمیشہ قطر جانے کے اپنے فیصلے کو یہ کہتے ہوئے درست قرار دیا ہے کہ کھیل ترقی کا ایجنٹ ہو سکتا ہے۔جیسا کہ ٹورنامنٹ جس کو حاصل کرنے کے لیے میزبان ملک تقریباً کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار تھا، جاری ہے، حالانکہ، اور جیسے ہی دنیا کی نظریں خلیج کے ایک چھوٹے سے کونے کی طرف جا رہی ہیں، یہ محسوس کرنا مشکل ہے کہ یہ اس کے برعکس ہےفٹ بال قطر کو بدلے یا نہ بدلے لیکن قطر نے فٹ بال کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا ہے۔

فیفا کے سربراہ گیانی انفینٹینو نے قطر پر یورپی ملکوں میں انسانی حقوق کے بارے میں جاری مخالفانہ مہم کا یورپ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا یورپی ممالک اپنی لیکچر بازی بند کریں۔

اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی فکر ہے تو اپنے ہاں موقع دیں زبانی ہمدردیاں نہ جتلائیں۔ہم یورپی لوگ گزشتہ تین ہزار سال سے انسانوں کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں اس کے ازالے کے لیے ہمیں تین ہزارسال تک انسانوں سے معافی مانگنا ہوگی۔

45منٹ کی اپنی پریس کانفرنس میں انہوں ںے قطر اور ورلڈ کپ کے لیے اس کے انتظامات کا پوری طرح دفاع کیا ۔

انہوں نے قطر پرجاری یورپی ملکوں میں تنقید کو یورپ کادہرا معیار قرار دیا۔ جبکہ قطری حکومت اور انتظامیہ کے ورلڈ کپ کے سلسلے میں انتظامات کی بھر پور تحسین و تائید کی۔

فیفا سربراہ کہا میں آج اپنے آپ کو ایک قطری ،عرب شہری کے طور پر محسوس کرتا ہوں،ایک افریقی ،ہم جنس پرست ، معذور اور تارک وطن کارکن کے طور پر محسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے قطر کی امیگریشن پالیسی کے دفاع میں کہا ہم یورپی ملک اپنی سرحدیں بند کر دیتے ہیں اور ان ملکوں کے لوگوں کو نہیں آنے دیتے جن میں آمدنی کی شرح بہت نیچے ہوتی ہے۔

کھیلوں کا یہ ایونٹ بیس نومبر سے 18دسمبر تک رہے گا ، ارجنٹائین میں 1978 کے فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد یہ سب سے مختصر ورلڈ کپ ہو گا جو مجموعی طور پر 29 دن میں ختم ہو جائے گا۔

موسم سرما کا ورلڈ کپ معمول نہیں،ورلڈ کپ عام طور پر جولائی میں ہوتا ہے۔ لیکن 2015 میں، فیفا نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ قطر میں موسم گرما کے درجہ حرارت کے ناخوشگوار نتائج ہو سکتے ہیں اور اس نے ٹورنامنٹ کو نومبر اور دسمبر کے نسبتاً قابل برداشت مہینوں میں منتقل کرنے پر اتفاق کیا۔

بشکریہ:رفیق مانگٹ (جنگ)

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے