افغانستان کے شہر مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پرمسلح افراد نے حملہ کردیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شہر مزارِشریف میں بھارتی قونصل خانے پر مسلح افراد نےحملہ کرکے قونصل خانے کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جب کہ حملے کے بعد علاقہ شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب بھارتی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے 20 منٹ تک قونصل خانے کے اطراف شدید فائرنگ کی جب کہ اس دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔